English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سالانہ تبلیغی اجتماع رائیونڈپر لاہور پولیس کا سکیورٹی پلان جاری

لاہور: پولیس نے سالانہ تبلیغی اجتماع رائیونڈکی سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی، پولیس کے2 ہزار سے زائدافسران وجوان فرائض انجام دیں گے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کیپٹن(ر) سہیل چودھری نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 03 ایس پیز،07ایس ڈی پی اوز،30 ایس ایچ اوز،228 اَپر سب آرڈینیٹس تعینات ہوں گے۔

ایلیٹ فورس06، موبائل سکواڈ ز05 ،ڈولفن سکواڈ اور پی آریو کی 06,06 ٹیمیں رائیونڈ اجتماع کو کور دیں گی، سہیل چودھری نے رائیونڈ اجتماع کو فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

انہوں نے کہا کہ تبلیغی اجتماع کے شرکاءکو تین درجاتی سکیورٹی فراہم کی جائے گی، اجتماع کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ہر شخص کی بائیومیٹرک مشینوں کے ذریعے تصدیق کی جائیگی۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کیپٹن(ر)نے کہا کہ شرکاءکی رہنمائی کیلئے پولیس ڈیسک قائم کیا گیا ہے، رائیونڈمرکز سے ملحقہ مقامات اور آبادیوں میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شرکاءکورونا وباءسے بچاؤکی حفاظتی تدابیر اپنائیں۔علاوہ ازیں ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری نےتبلیغی اجتماع رائیونڈکا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

سہیل چودھری نے کہا کہ پولیس افسران واہلکار اجتماع کے شرکاءسے خوش اخلاقی سے پیش آئیں،منفی رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا، غیر متعلقہ شخص یا گاڑی کو اجتماع کے پنڈال کے قریب نہ آنے دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ولنٹیئرز کے ذریعے ہر فرد و گاڑی کی تلاشی یقینی بنائی جائے، دین ِ اسلام کی خدمت کرنے والوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اجتماع کے شرکاءچیکنگ پوائنٹس پر تعینات پولیس جوانوں سے تعاون کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے