حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جھرک شہر کے رہائشیوں نے قدیمی قبرستان پر قبضے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر غلام قادر شورو، محمد سومار ملاح، امجد شورو، عبدالطیف نے کہاکہ جھرک کے قدیم قبرستان میں کچھ شرپسند اور بااثر افراد نے قبضہ کرنے کے لیے یہاں پختہ تعمیرات شروع کردی ہیں۔ انہوںنے ضلعی انتظامیہ، ایم این اے، ایم پی اے سے اپیل کی کہ وہ معاملے کا نوٹس لیں اور پورے قبرستان پر قبضے کی کوشش ناکام بنائیں۔