English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب میں خوشک سالی: مساجد میں نماز استقاء ادا

ریاض: سعودی عرب میں خوشک سالی  ہونے پرخادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی اپیل پر ملک بھرمیں نماز استقاء ادا کی گئی، جس میں لوگوں نے اللہ تعالی  سے بارش کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں خوشک سالی پیدا ہونے پر مختلف مساجد میں نماز استقاء ادا کی گئی، جس کے بعد لوگوں نے خصوصی توبہ استغفار، خیرات وصدقات  اور نوافل کا اہتمام کیا گیا۔

خیال رہے کہ جب بھی مسلم ممالک میں خوشک سالی جیسی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے تو سنت نبویؐ کے مطابق نماز استقاء ادا کرکے اللہ کے حضور اپنے گناہوں کی توبہ کرکے بارش کی دعائیں مانگی جاتیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے