حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)شہر میں ڈینگی وائرس کے شکار مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا جنہیں علاج کیلیے سرکاری اور نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حیدرآباد میں 24 گھنٹے کے دوران 25مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، سول اسپتال ،
گورنمنٹ اسپتال پریٹ آباد، گورنمنٹ اسپتال کوہسار، گورنمنٹ اسپتال قاسم آباد اور گورنمنٹ شاہ بھٹائی اسپتال لطیف آباد میں ڈینگی کے شکار مریضوں کے علاج کیلیے قائم خصوصی وارڈزبھی بھرگئے ۔ حیدرآباد میں ڈینگی وائرس میں مبتلا زیادہ تر مریضوں کا تعلق لطیف آباد یونٹ نمبر11اور 12سے بتایا جاتا ہے ، بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد او رمحکمہ صحت کے عملے کی غفلت کے باعث تاحال کوئی مچھر مار اسپرے مہم کا آغاز نہیں کیا جاسکا۔
