English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایم ایل ون منصوبے پر چند ماہ میں کام شروع ہوجائیگا، معین وٹو

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی میں ریلوے کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین معین وٹو نے کہا ہے کہ ایم ایل ون پروجیکٹ پر چند ماہ میں کام ہونے کی امید ہے ، دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کے کاغذات پر دستخط ہونے ہیں ۔ پاکستان ریلوے بدحالی کا شکار ہے وہ بذریعہ ٹرین چھور اور کھوکھرا پار سے دورے کی واپسی کے بعد حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پرقائمہ کمیٹی کے رکن اور رکن قومی اسمبلی صابر قائم خانی،
رکن صوبائی اسمبلی راشد خلجی اور دیگر بھی موجو دتھے۔ معین وٹو نے کہا کہ محکمہ ریلوے کے ملازمین کی پنشن اور دیگر معاملات کے حوالے سے قائمہ کمیٹی نے حکومت کو سفارش کی ہے اس کے علاوہ کمیٹی نے ریلوے کی زمین پر تجاوزات ختم کرنے پر بھی زور دیا ہے، ملک بھر میں ریلوے کی زمین پر تجاوزات ختم ہونی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے