شارجہ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ 2 کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے نیمیبیا کو جیت کیلئے 164 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
شارجہ میں کھیلے جا رہے میچ میں نمیبیا کے کپتان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ڈیرل مچل نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 43 رنز پر دونوں کیوی اوپنرز پویلین لوٹ گئے۔
نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے پہلے 16 اوورز میں صرف 96 رنز اسکور کیے، اس موقع پر لگ رہا تھا کہ نیوزی لینڈ ٹیم بڑا اسکور نہیں کر پائے گی، تاہم اس موقع پر جمی نیشم اور فلپس نےجارحانہ بیٹنگ کی اور اآخری چار اوورز میں 67 رنز جڑ دیے اور اسکور کو چار وکٹوں کے نقصان پر 163 تک پہنچا دیا۔ گلین فلپس نے 21 بالز پر 39 جبکہ جمی نیشم نے 23 بالز پر 35 رنز اسکور کیے۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر تین میچز کھیل کر 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ نمیبیا نے تین میچوں میں سے ایک میں کامیابی حاصل کی ہے۔
