ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو 52 رنز سے شکست دیدی

شارجہ(نمائندہ خصوصی) نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو 52 رنز سے شکست دیدی ہے۔ گروپ 2 کے شارجہ میں ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو 52 رنز سے شکست دیدی ۔میچ شروع ہوا تو نمیبیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جس کے جواب میں کیویز نے مقررہ 20 اوورزمیں 4 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشان نے 35 اور گلین فلپس نے 39 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان کین ولیمسن نے 28 رنز بنائے تاہم اوپنرز خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے، مارٹن گپٹل نے 18 جب کہ مچل نے 19 رنز بنائے۔ نمیبیا کی جانب سے اننگز کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور اوپننگ شراکت 47 رنز کی قائم ہوئی تاہم ون ڈاؤن آنے والے کھلاڑیوں میں کوئی خاص کارکردگی نہ دکھاسکا جس کے باعث نمیبیا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 111 رنز ہی بناسکی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں