English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ یونیورسٹی جامشوروں کے پرو�یسر کے قاتلوں کی عدم گر�تاری پر احتجاج

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) کوٹری کے رہائشیکراچی میں قتل ہونے والے سندھ یونیورسٹی جامشورو کے پروفیسر زین العابدین سو ڈھر کے قاتل گرفتار نہ کیے جانے کے خلاف سول سوسائٹی اورسوڈھر برادری کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر جسقم کے رہنما ڈاکٹر نیاز کالانی، پہنل ساریوں، آپا نطیر قریشی تاج محمد سوڈھر، سیٹھ احمد سو ڈھر ، غلام شبیر اور دیگر نے کہا کہ چار روز قبل جامشورو سے کراچی جانے والے سندھ یونیورسٹی کے پروفیسر زین العابدین کو دہشت گردوں نے گولیاں مار کر بیدردی سے قتل کر دیا تھا اور اس واقعے کو چار روز گزر جانے کے باوجود کراچی پولیس نے اب تک ایک بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک استاد کا قتل شعور کا قتل ہے پروفیسر زین العابدین شریف اور ایک بہترین استاد کے ساتھ محبت کرنے والے انسان تھے جن کی کسی سے بھی کوئی دشمنی نہیں تھی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پروفیسر زین العابدین کے قاتلوں کو گرفتار کر کے مقتول کے ورثاکو فوری انصاف فراہم کیا جائے۔
کوٹری، جشن میلاد النبی کے سلسلے میں روحانی محفل کا انعقاد
کوٹری(پ ر) جشن میلاالنبی کے سلسلے میں سائٹ ایریا کوٹری میں حاجی دین محمد بھٹو کی رہائش گاہ پر روحانی محفل میلادالنبی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں درگاہ دیھ سوھو شریف کے سید عبدالقادر شاہ جیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلادالنبی منانے سے دلی خوشی ملتی ہے ہم خوش نصیب ہیں کہ آخری رسول کے امتی ہیں جن کے احکامات پر عمل پیرا ہوکر ہی زندگی اور آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے