English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

این اے 133: جمشید اقبال چیم� کی اپیل مسترد �ونے کا تحریری �یصل� جاری

لاہور میں الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے این اے 133 کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کی اپیل مسترد کرنے سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

جسٹس شاہد جمیل خان نے12صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں درج ہے کہ درخواست گزار جمشید قبال چیمہ کی اپیل کو مسترد کیا جاتا ہے اورسپریم کورٹ ماضی میں جس قانون کے اصولوں کی تشریح کرچکی ہے ماتحت عدالتیں اس قانونی اصول کی مزید تشریح کرنے کی مجازنہیں ہیں۔

فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ تجویزکنندہ کی والدہ اور بھائی کا ووٹ این اے 133میں ہے اوردرخواست گزار بھی ان کے ساتھ اسی رہائش گاہ پر رہتا ہے۔

اعتراض کنندہ کے وکیل نے بتایا کہ تجویزکنندہ کاووٹ این اے130میں ہے۔الیکشن ایکٹ2017کے مطابق تجویزکنندہ کا تعلق متعلقہ حلقے سے ہونا لازمی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے