English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کشمیری عوام آج یوم شہدائے جموں منا رہے ہیں

القمر

سرینگر (اے پی پی)کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیر ی (آج )ہفتہ کو یوم شہدائے جموں اس عزم کی تجدید کے ساتھ منارہے ہیں کہ اپنے ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت کے حصول تک شہدا کے مشن کوہر قیمت پر جاری رکھا جائے گا، غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن میں یوم شہدائے جموں منانے پر زوردیاگیا ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مہاراجا ہری سنگھ کے سپاہیوں، بھارتی فوجیوں اور ہند و انتہا پسندوں نے جموں کے مختلف علاقوں میں لاکھوں مسلمانوں کا اس وقت قتل عام کیا تھا جب وہ 1947ء میں نومبر کے پہلے ہفتے میں پاکستان کی طرف ہجرت کر رہے تھے۔ حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے اپنے بیانات میں شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انکی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے