English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت کے ہاتھوں اسکاٹ لینڈ کو ایونٹ کی بدترین شکست

القمر

دبئی( نمائندہ خصوصی)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں بھارت نے اسکاٹ لینڈ کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔ دبئی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جارج منسے نے 24 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان کائل کوٹزر 1، وکٹ کیپر بلے باز میتھیو کراس 2 رنز بناکر پویلین لوٹے۔رچی بیرنگٹن کھاتہ کھولے بغیر ہی آؤٹ ہوگئے، مائیکل لیسک نے 21 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، مارک واٹ 14 اور صفیان شریف کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔اس طرح اسکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم 18ویں اوور میں محض 85رنز پر ہی آئوٹ ہوگئی،بھارت کی جانب سے روینڈرا جڈیجا اور محمد شامی نے 3،3، جسپرٹ بمرا نے 2 اور روی چندر ایشون نے ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں بھارت کی جانب سے کے ایل راہل نے 18 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی جب کہ روہت شرما نے 16 گیندوں پر 30 رنز کی اننگز کھیلی۔خیال رہے بھارت کو گروپ میں اپنا رن ریٹ بہتر کرنے کے لیے اسکاٹ لینڈ کی جانب سے دیا گیا 86 رنز کا ہدف 7.1 اوور میں مکمل کرنا تھا جو اس نے با آسانی7 ویں اوور میں مکمل کرکے اپنا رن ریٹ پاکستان اور نیوزی لینڈ سے بھی بہتر کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے