ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی نااہلی سے ملک کی بدنامی ہورہی ہے‘سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان کی سمجھ میں جو آتا ہے خدارا وہ اس کا اظہار میڈیا کے سامنے نہ کریں کیونکہ اس سے ملک کی بدنامی ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔سندھ میں شوگر ملز آصف زرداری کی نہیں بلکہ پی ٹی آئی اور ان کی حلیف جماعتوں کے
دوستوں کی ہیں۔ عمران نیازی اور ان کے نالائق اور نااہل وزرا چینی، گندم یہاں تک کے گیس کے بحران کے ذمے دار سندھ حکومت کو ٹھہرانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں لیکن ان نالائقوں اور نااہلوں کو حقائق کا کچھ علم نہیں ہے۔ سارے چینی چور، گندم چور، پیٹرول چور، ڈالر اور دوائیاں چور عمران خان کے دائیں اور بائیں کھڑے ہیں اور اس کی حکومت ان چوروں کے کاندھوں پر ہے۔ سندھ میں اس وقت 92 ہزار میٹرک ٹن سے زائد چینی کا ذخیرہ موجود ہے جبکہ سندھ میں گزشتہ سال چینی کی پیداوار 15 لاکھ 56 ہزار میٹرک ٹن جبکہ پنجاب میں پیداوار 37 لاکھ 46 ہزار میٹرک ٹن ہوئی تھی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں