ابوظہبی: ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے “یونیورس باس” کرس گیل نے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر خامشی توڑ دی ہے، ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابھی تک ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ررلڈکپ میں آسٹریلیا کیخلاف کھیلے جانے والے میچ کے بعد ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹر کرس گیل نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ویب سائٹ سے گفتگو میں ریٹائرمنٹ کے بارے میں وضاحت پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی تک ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا۔
ویسٹ انڈین بیٹر نے خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ایک اور ورلڈ کپ کھیلنا چاہتے ہیں، لیکن میرا نہیں خیال کہ مجھے اس کی اجازت ملے گی، میں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا، میری اپنے ہوم گراؤنڈ جمیکا میں الوداعی میچ کھیلنے کی خواہش ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو پھر صورت حال دیکھ کر میں بھی ڈی جے براوو کی صف میں شامل ہوجاؤں گا لیکن فی الحال ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔
کرس گیل نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں کافی جدو جہد کی ہے، میرا کیرئیر شاندار رہا ہے، میں نے ویسٹ انڈین کرکٹ کے لیے آنسو اور خون بہایا ہے۔ میں اب بھی ویسٹ انڈیز کے لیے بیٹنگ کررہا ہوں،

