مینگورہ: سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
سوات اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر آگئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی گہرائی 120 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

