اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف تحریک خبروں میں زندہ رہنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کی اپوزیشن بھان متی کا کنبہ ہے، کوئی ایک ڈویژن کی پارٹی ہے تو کوئی تین ڈویژنز کی، ان کا نہ کوئی لیڈر اور نہ ہی کوئی پروگرام ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی واحد قومی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف ہے جس کا ایجنڈا قومی ایجنڈا ہے۔
پاکستان کی اپوزیشن بھان متی کا کنبہ ہے،کوئ ایک ڈویژن کی پارٹی ہے تو کوئ تین ڈویژنزز کی نہ کوئ لیڈرنہ کوئ پروگرام ان لوگوں کی طرف سے ملک کی واحدوفاقی جماعت کے کیخلاف تحریک سوائے خبروں میں زندہ رہنے کی کوشش کے علاوہ کچھ نہیں،واحد قومی سیاسی جماعت #PTI ہے جس کا ایجنڈا قومی ایجنڈا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 7, 2021

