بغداد: عراق کے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کے گھر پر راکٹ حملہ ہوا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق راکٹ حملے کے دوران وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی گھر کے اندر موجود تھے، حملے میں وزیراعظم کا ایک محافظ زخمی ہوا ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا، حملے کے فوری بعد گرین زون میں شدید فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں اور اہل خانہ محفوظ ہیں، دشمن ہمارے عزم اور حوصلوں کو کمزور نہیں کرسکتے، عوام کی سلامتی کے لیے سکیورٹی فورسز پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔
— Mustafa Al-Kadhimi مصطفى الكاظمي (@MAKadhimi) November 7, 2021
