ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دیدی، بھارت سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

ابو ظہبی: ٹی ٹوئنٹی کے ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ نےا فغانستان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،نیوزی لینڈ نے افغانستان کو8وکٹوں سے  شکست دی۔

افغانستان کی شکست سے بھارتیوں کی امیدوں پر اوس پڑ گئی،شکست افغانستان کی ہوئی لیکن دل بھارتی تماشائیوں کے ٹوٹے  ہیں، موقع موقع کرنے والوں کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں  موقع ہی نہ مل سکا سیمی فائنل تک پہنچنے کا،پاکستان، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

نیوزی لینڈ نے 125رنز کا ہدف 18ویں اوور میں ہی پورا کرلیا،کین ولیمسن 40رنز بناکر نمایا رہے،

ڈیون کونوے نے 36رنز بنائےجبکہ راشد خان اور مجیب الرحمن ایک ایک وکٹ ہی لے سکے۔

افغانستان کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 8وکٹوں پر 124رنز ہی بنائے،نجیب اللہ نے 73رنز بنائے، گلبدین نائب نے 15رنز بنائے اور ٹرینٹ بولٹ نے 3وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہے کہ گروپ ون میں انگلینڈ اور آسٹریلیانے سیمی فائنل کوالیفائی کرلیا،گروپ ٹو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں