English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان واپڈا نے اے کے ڈی نیشنل ویمن والی بال چمپئن شپ جیت لی

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان واپڈا نے اے کے ڈی نیشنل ویمن والی بال چمپئن شپ جیت لی ۔کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلی گئی چیمپئن شپ کے فائنل میںہائیر ایجوکیشن کمیشن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔نیشنل چمپئن شپ کے آرگنائزنگ سیکریٹری شاہد مسعود کے مطابق فائنل یکطرفہ رہا جس میں واپڈا نے ایچ ای سی کو با آسانی شکست دے کر ایونٹ اپنے نام کیا ،بیسٹ آف فایئو پر مشتمل فائنل کا فیصلہ تین سیٹ میں ہی ہو گیا ۔پہلے سیٹ میں واپڈا نے25-15،دوسرے میں 25-14اور تیسرے سیٹ میں25-12سے کامیابی حاصل کی ۔پنجاب نے نیشنل چمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔فائنل کے مہمان خصوصی چیئر مین کے پی ٹی نادر ممتاذ وڑائچ تھے جبکہ اس موقع پر پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئر مین چوہدری یعقوب ،فیڈریشن کے سیکریٹری شاہ نعیم ظفر ،سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت ،نائب صدر امتیاز شیخ ،منیجر اسپورٹس کے پی ٹی حسن عسکری ،پرویز احمد شیخ ،عائشہ ارم ،خالد رحمانی ،اصغر بلوچ ،عبدالحمید اور دیگر بھی موجود تھے ۔اختتامی تقریب میں فاتح اور پوزیشن ہولڈر ٹیموں کو میڈلز اور ٹرافی دی گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے