کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آئی سی آر سی پریذنٹس شاہد آفریدی فائونڈیشن آٹھویں نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی20کرکٹ چیمپئن شپ آج سے کراچی میں شروع ہو رہی ہے۔ایونٹ میں 16 ٹیمیں شریک ہیںجبکہ ملتان کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی ۔جمیل کامران (ملتان)ٹورنامنٹ سیکریٹری جبکہ راجہ طاہر(اسلام آباد)جوائنٹ سیکریٹری ہونگے ۔
