جیکب آباد( نمائندہ جسارت)آوارہ کتوں نے 2 افراد کو بھنبور ڈالا ،شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچادیا گیا ،اسپتال میں کتے کے کاٹے کی ویکسین کی عدم دستیابی پر ورثا نے احتجاج کیا ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں آوارہ کتوں کی بہتات سے شہری سخت پریشان ہیں گزرشتہ روز آوارہ کتوں نے شیدی محلہ کے رہائشی 24 سال بلاول والد منظور احمد رنداور شیخ محلہ کے رہائشی 35 سالہ انیل ولد ھری چندکو بھنبوڑ ڈالا جس کے باعث دونوں شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں کتے کے کاٹنے کی ویکسین موجود نہ تھی ورثہ نے کتے کے کاٹے کی ویکسین نہ ملنے پر سخت احتجاج کیا جیکب آباد میںسگ گزیدگی کے واقعات میں ایک بار پھر اضافہ ہوتا جا رہا ہے ویکسین کی عدم دستیابی کے حوالے سے سول اسپتال جیکب آباد کے ڈاکٹر انیس سنجرانی سے رابطے کی کوشش کی گئی لیکن انہوںنے کال کا جواب نہیں دیا۔
