English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ضلعی انتظامیہ کی نااہلی ، کندھکوٹ کچرے کے ڈھیر میں تبدیل

القمر

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث کندھکوٹ شہرکچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا،شہریوںنے ٹی ایم او ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث کند ھکوٹ شہر کے محلہ و گلی گوچے کچرے کے ڈھیر اور سیوریج کے پانی میں ڈوب گئے۔گندگی سے پریشان شہریوںکاکہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے کرپٹ ٹی ایم او مقصود احمد جتوئی اور چیف سپروائزر کی نااہلی کی وجہ سے صفائی کرنے والا عملہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہاہے،شہر کی صفائی کانظام درہم برہم ہوگیا ہے کئی ملازمین بھرتی ہیں لیکن ٹی ایم او مقصود احمد جتوئی اور چیف سپروائزر منیر احمد ملک کی ملی بھگت سے وہ صرف تنخواہیں وصول کرتے ہیں،ان کرپٹ افسران سے کوئی پوچھنے والا ہی نہیں۔ ڈپٹی کمشنر کشمور بھی ہوئی دوروں میں ہی مصروف ہیں تاحال کسی نے کوئی نوٹس نہیں لیا، اس گندگی کی وجہ سے ہمارے بچے وبزرگ مختلف بیماریوںمیں مبتلا ہورہے ہیں،جس میں ایک خسرہ کی وبا بھی شامل ہے۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ سندھ،وزیر بلدیات،کمشنر لاڑکانہ اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کرپٹ افسران کے خلاف نوٹس لے کرفوری کارروائی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے