English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملوث افراد رعایت کے مستحق نہیں، ناصر حسین

القمر

سکھر( نمائندہ جسارت) وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ نے کہا ہے کہ ملیر واقعہ افسوسناک ہے، اس کی مذمت کرتا ہوں، بلاول زرداری نے نوٹس لیاہے ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی اس کو کچھ بھی رعایت نہیں ہوگی، جس طرح لواحقین نے کہا اسی طرح ایف آئی آر ہوئی، رکن صوبائی اسمبلی نے گرفتاری پیش کی، انکوائری ہو رہی ہے، روہڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک ہے، سب وفاقی وزراء جھوٹ بولتے ہیں اب وزیراعظم بھی جھوٹ بول رہا ہے،نااہل حکومت کی وجہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے، گنے کی رقم مقرر کردی گئی ہے، ڈھائی سوروپے فی من قیمت رکھی ہے، پچھلے سال 200روپے تھی، انہوںنے کہا کہ یہ تاریخی بدعنوان حکومت ہے جس کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے غلط پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی ہوتی جارہی ہے گزشتہ کچھ سال قبل یہ ہی وزیراعظم کنٹینر پر کھڑا ہوکر بولتا تھا کہ حکمران چور ہیں ابھی کون چور ہے؟ حکومت میں بیٹھے ہوئے وزرا چینی اورگندم اسکینڈل میں ملوث ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی گئی، سندھ میں گورنر راج لگانے کی باتیں کی گئی، ملک میں سو کے اٹھتے ہیں تو صبح نئی چیز سننے کو ملتی ہے، اس حکومت میں اب سونے کو دل نہیں کرتا ، پیپلزپارٹی پی ڈی ایم بنانے والی جماعت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے