ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کویت میں پارلیمانی تعطل کے باعث حکومت مستعفی

کویت سٹی : وزیر اعظم خالد الصباح امیر کویت شیخ نواف الصباح کو استعفا پیش کررہے ہیں

کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کویت کی حکومت نے اپنا استعفا پیش کردیا،جس کے بعد اپوزیشن کے قانون سازوں کے ساتھ تعطل کو ختم کرنے میں مدد ملے گی اور مالیاتی اصلاحات میں رکاوٹیں دور ہوجائیں گی۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ جب وزیر اعظم شیخ صباح الخالد الصباح کی سربراہی میں حکومت نے اس رواں سال منتخب پارلیمان کے ساتھ جھگڑے میں استعفادیا ہے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہے کہ امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کابینہ کا استعفاقبول کریں گے یا نہیں۔ یہ حکومت گزشتہ حکومت کے جنوری میں مستعفی ہونے کے بعد مارچ میں تشکیل دی گئی تھی۔ خبررساں اداروں کے مطابق کویت گزشتہ برس تیل کی کم قیمتوں اور وبائی امراض کی وجہ سے سخت متاثر ہوا تھا اور عالمی منڈیوں کو استعمال کرنے کے لیے ضروری قرض کے قانون سمیت کئی اقدامات کو نافذ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ کویت کابینہ اور اسمبلی کے درمیان تعطل حکومتی ردوبدل اور پارلیمان کو تحلیل کرنے کے باعث سیاسی بحران کا شکا ر رہتا ہے۔ ادھر اپوزیشن کے قانون ساز وں نے وزیر اعظم شیخ صباح پر مالیاتی بحران سے متعلق کئی امور پر استفسار کیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں