English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی برادری افغان عوام کو درپیش مسائل کے حل میں مدد کرے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرتا رہے گا، تاہم عالمی برادری کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٌپر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے مسلسل خبردار کرتا رہا ہوں، اب عالمی ادارہ خوراک کے سربراہ نے بھی الرٹ جاری کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے جتنا ہوسکے گا افغانستان کی مدد کرے کا، لیکن عالمی برادری کو بھی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ افغانستان کی عوام کو درپیش بحران کو روکنے میں مدد کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے