English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت نے اتحادی جماعتوں کو قانون سازی کے حوالے سے اعتماد میں لے لیا

اسلام آباد: حکومت کی طرف سے اتحادی جماعتوں کو قانون سازی کے حوالے سے اعتماد میں لیا گیا ہے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں کو قانون سازی کے حوالے سے اعتماد میں لیا گیا ہے ،اس کا مقصد شفافیت ہے تاکہ ملک میں انتخابات کا ایسا نظام رائج ہو جس کی شفافیت پر سب کو مکمل اعتماد ہو۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ معزز اراکین کی آرائی کو سنا گیا تاکہ وہ جب قانون بلز کی سپورٹ کریں تو ان کے علم میں ہو کہ ان بلوں میں عوامی فلاح کے کون سے عوامل مضمر ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا اجلاس کا مقصد اتحادی جماعتوں کے اراکین کو، عوامی فلاح و بہود کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے، مختلف قانونی بلوں میں تجویز کردہ ترامیم کے حوالے سے اعتماد میں لینا تھا ۔

انہوں نے کہا اس حوالے سے معزز اراکین کو آگاہ کیا گیا ان کی آرائ کو سنا گیا تاکہ کل کو جب وہ ان قانون بلز کی سپورٹ کریں تو ان کے علم میں ہو کہ ان بلوں میں عوامی فلاح کے کون سے عوامل مضمر ہیں۔ان بلز میں وزارت داخلہ، وزارت تعلیم، وزارت بحری امور، وزارتِ قانون و انصاف، وزارتِ موسمیاتی تبدیلی سمیت مختلف وزارتوں کے بلز شامل ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہناتھا آج ہم نے اپنے اتحادیوں کو بریفنگ دی اور ان کو ڈیمانسٹریشن بھی دی تاکہ انہیں مکمل اعتماد حاصل ہو۔اس کا مقصد شفافیت ہے تاکہ ملک میں انتخابات کا ایسا نظام رائج ہو جس کی شفافیت پر سب کو مکمل اعتماد ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے