English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اپوزیشن کا وفاقی حکومت کو پارلیمان میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

اپوزیشن نے وفاقی حکومت کو پارلیمان میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے، نیب آرڈیننس اور انتخابی اصلاحات کے حوالے سے قوانین کو عدالت میں چیلنج کرنے کا ٹاسک ذیلی کمیٹیوں کو سونپ دیا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی پارلیمانی سٹیرنگ کمیٹی اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی حکومت کو پارلیمان میں ٹف ٹائم دینے کےلئے دو ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا ،پہلی کمیٹی نیب آرڈیننس اور دوسری انتخابی اصلاحات کےلئے ہوگی ۔

قانونی کمیٹی ممبران میں ڈاکٹر فاروق ایچ نائیک، سینیٹر نذیر احمد تارڑ، سینیٹر کامران مرتضیٰ شامل ہوں گے،کمیٹیاں حکومتی اتحادیوں اور تحریک انصاف کے ناراض اراکین قومی اسمبلی وسینیٹرز سے رابطے بھی کریں گی ۔

کمیٹیاں وفاقی حکومت کی جانب سے انتخابی اصلاحات و نیب قوانین پر ممکنہ قانون سازی کو عدالت میں چیلنج کرنے کے حوالے سے تمام تر قانونی نکات کا جائزہ لے گی اور حتمی رپورٹ تیار کرنے کے بعد سٹیئرنگ کمیٹی کی اعلیٰ قیادت کو پیش کرے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے