اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرتار پور راہداری میری حکومت کی اقلیتوں کے حقوق اور بین المذاہب ہم آہنگی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
وزیر اعظم نے کہاکہ آج کرتار پور راہداری کو بنے دو سال مکمل ہو گئے، بین المذاہب ہم آہنگی کا ایک کوریڈور جو بھارت کی سکھ برادری کو ان کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک تک خصوصی رسائی کی اجازت دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہ کرتار پور راہداری کو بنانے کا ہمارا عزم ایسے وقت میں سامنے آیا جب ہم کشمیریوں، بھارتی مسلمانوں اور دیگر اقلیتیں بی جے پی کی ہندتوا حکومت کے منظم ظلم و ستم کا سامنا کر رہی تھیں،بھارتی حکومت کی یہ ذہنیت آج ہمارے خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

