ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب حکومت کا ولیج کونسل کے انتخابات بھی جماعتی بنیادوں پر کروانے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے نیبر ہوڈ اور ولیج کونسل کے انتخابات بھی جماعتی بنیادوں پر کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت پنجاب نے بلدیاتی نظام کے تحت نیبر ہوڈ اور ولیج کونسل کے انتخابات غیر جماعتی بنیاد پر کروانے کا اعلان کیا تھا، صرف مئیر کے انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروانے کا فیصلہ کیا گیا تاہم اب نچلی سطح پر بھی بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔

وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام میں ڈسٹرکٹ مئیر اپنی کابینہ بھی تشکیل دے گا۔ جس میں دو خواتین کی موجودگی لازم قرار دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ نیبرہوڈ اور ویلیج کونسل میں بھی خواتین کی نمائندگی ایک سے بڑھا کر 2 کر دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں