English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج فائنل کیلیے جنگ ہوگی

القمر

ابوظبی (سید وزیر علی قادری):انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل میچ آج کھیلا جائے گا ، انگلینڈ ٹیم کی قیادت آئن مورگن کریں گے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کین ولیمسن کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ پہلے سیمی فائنل میچ میں کامیابی کے لیے دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے کامیابی کے لئے بیانات دیے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ میچ میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 11نومبر کو دوسرے سیمی فائنل میں نبردآزما ہوں گی ۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2021کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی، پاکستان، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے ناک آئوٹ مرحلے میں جگہ بنا لی ہے، پاکستانی ٹیم مسلسل5 فتوحات کے ساتھ میگا ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔ گرین شرٹس نے ورلڈکپ سپر 12 رائونڈ کے گروپ ٹو میں روایتی حریف بھارت، نیوزی لینڈ، افغانستان، نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیموں کو شکست سے دوچار کیا۔ دوسری جانب، انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے 4، 4 کامیابیاں حاصل کیں۔ میگا ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں شیخ زاہدا سٹیڈیم ابو ظبی کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی، 11 نومبر کو دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کا ٹاکرا آسٹریلیا سے ہو گا اور یہ میچ انٹرنیشنل اسٹیڈیم ، دبئی میں کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے