English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دنیا بھرمیں بسنے والے سکھ کرتارپور میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں، نورالحق قادری

اسلام آباد: وفاقی وزیرمذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں بسنے والے سکھ کرتار پور میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں، یورپ، امریکا میں بسنے والے سکھوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امورنورالحق قادری  نے کرتارپورراہداری کے افتتاح کے 2 سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں بسنے والے سکھوں کو مبارکباد دیتے ہوئے پیغام میں کہا کہ کم مدت میں کرتارپور، گردوارہ کی تعمیر، آرائش وزیراعظم کاکارنامہ ہے، یہ دنیا بھر میں بسنے والے سکھوں کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے۔

نورالحق قادری نے کہا  کہ اس کے برعکس بھارت میں اقلیتوں کیساتھ ظلم کا بازارگرم ہے، گردوارہ دربار صاحب بین المذاہب رواداری کا مرکز بن کر ابھرا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا دنیابھرمیں بسنے والے سکھ کرتارپورمیں سرمایہ کاری کے خواہشمندہیں، کرتار پور راہداری کے ماسٹر پلان پر جلد از جلد عملدرآمد کا حکم دیا ہے اور یورپ، امریکا میں بسنے والے سکھوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے