English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنگلہ دیش: سابق چیف جسٹس کو کرپشن پر 11 سال قید کی سزا

ڈھاکا: بنگلہ دیش کی خصوصی عدالت نے سابق چیف جسٹس سریندا کمار سنہا کو کرپشن کے جرم میں 11 سال قید کی سزا سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈھاکا کی خصوصی عدالت کے جج شیخ نظم العالم نے جسٹس سریندا کمار سنہا کے خلاف منی لانڈرنگ اور کرپشن کے مقدمے کی سماعت کی، جسٹس سریندا کمار سنہا عدالت میں پیش نہیں ہوئے، تاہم خصوصی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سریندا کمار سنہا کو منی لانڈرنگ کے جرم میں 7 سال اور اعتماد مجروح کرنے کے جرم میں 4 سال کی سزا سنادی ۔

جسٹس سنہا پر 4 کروڑ ٹکا کی منی لانڈرنگ کا الزام تھا، جو کسان بینک سے قرض لیا گیا تھا۔

جسٹس سریندا کمار دو سال ملک کے چیف جسٹس رہے اور 2017 میں بیرون ملک منتقل ہوگئے، 70 سالہ سابق چیف جسٹس اس وقت امریکا میں مقیم ہیں، جسٹس سنہا کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف کرپشن کا مقدمہ محض انتقامی کارروائی ہے۔

خیال رہے کہ جسٹس سریندا کمار سنہا بنگلہ دیش کے پہلے ہندو چیف جسٹس تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے