ابوظہبی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کا پہلا سیمی فائنل انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج کھیلا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل آج شام گروپ ون میں سرفہرست رہنے والی انگلینڈ کا مقابلہ گروپ ٹو میں دوسرے نمبر پر رہنے والی نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ ابوظہبی کے شیخ زائد کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے کھیلا جائے گا۔
فائنل سے قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے، اور اوپنر جیسن رائے انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ سیم بلنگ کو ٹیم میں شامل کیے جائے کا امکان ہے۔
انگلینڈ نے چار میچ جیت کر آخر میں جنوبی افریقہ سے مات کھائی،دوسری جانب نیوزی لینڈ نے پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد اگلے چاروں مقابلوں میں بھارت سمیت تمام حریفوں کو زیر کرتے ہوئے گروپ ٹو میں بطور رنرز اپ سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 21 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے ہیں ، جن میں انگلینڈ نے 12 اور نیوزی لینڈ نے 7 جیتے، ایک بے نتیجہ اور ایک ٹائی ہوا، ورلڈکپ میں دونوں ٹیمیں 5 بار مقابل آئی ہیں،انگلش ٹیم 3 اور کیویز 2 میں سرخرو ہوئے۔

