English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تم بس ملک پرعذاب بن کر ٹوٹتے رہو! لیکن اب یہ عذاب کے دن بھی ختم ہونے کو ہیں، مریم نواز

 مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں طنزیہ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تم بس ملک پرعذاب بن کر ٹوٹتے رہو! لیکن اب یہ عذاب کے دن بھی ختم ہونے کو ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے لکھا کہ روٹی مہنگی تو کم کھاؤ،میں کیا کروں؟ چینی مہنگی تو میٹھا چھوڑ دو، میں کیا کروں؟ پیٹرول مہنگا تو گاڑی مت چلاؤ، میں کیا کروں؟ ، خواتین سے زیادتی ہے تو گھر بیٹھیں، میں کیا کروں؟ شہدا کے لواحقین صبر کریں، میں کیا کروں؟۔مریم نواز نے مزید کہا کہ تم بس ملک پرعذاب بن کر ٹوٹتے رہو! لیکن اب یہ عذاب کے دن بھی ختم ہونے کو ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے