ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی نائب وزیر دفاع کی یمن کے لیے امریکی ایلچی سے ملاقات

سسعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے ریاض میں یمن کے لیے امریکی ایلچی ٹم لینڈرکنگ سے ملاقات کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہونے والی ملاقات میں یمن کی تازہ ترین پیش رفت اور یمنی مسئلے کے حل کی مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران سعودی نائب وزیر دفاع نے سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے یمنی عوام کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ یمنی حکومت اور عوام کی حمایت کرتے رہیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ سعودی عرب یمن میں سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے ہرسطح پر کوششیں جاری رکھے گا۔اس ملاقات میں جمہوریہ یمن میں حرمین شریفین کے سفیر محمد سعید آل جابر اور نائب وزیر دفاع کے پرنسپل سیکرٹری ہشام بن عبدالعزیز بن سیف نے شرکت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں