English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انگلینڈ کا سیمی فائنل جیتنے کے لیے نیوزی لینڈ کو 167 رنز کا ہدف

القمر

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے میچ جیتنے کے لیے نیوزی لینڈ کو 167 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے 37 گیندوں پر 51 رنز بنائے جس میں تین چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

ڈیوڈ ملان نے 30 گیندوں پر 41 رنز اور جوس بٹلر نے 24 گیندوں پر 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے چار اوورز میں 24 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ ٹرینٹ بولٹ نے چار اوورز میں 40 رنز دیے، ایڈم ملن نے چار اوورز میں 31 رنز، ایش سودھی نے چار اوورز میں 32 رنز دیے۔

سپر 12 مرحلے کے بعد پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے سیمی فائنل کے لیے کوالی فائی کیا تھا۔

نیوزی لینڈ نے سپر 12 مرحلے میں بھارت، افغانستان، نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ کو شکست دی تھی جب کہ پاکستان کے ہاتھوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

انگلینڈ کی ٹیم نے آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیموں کو شکست دی تھی جب کہ اسے آخری پول میچ میں جنوبی افریقہ نے شکست دی تھی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم مارٹن گپٹل، ڈیرل مچل، کین ولیم سن، ڈیون کانوے، گلین فلپس، جیمز نیشم، مچل سینٹنر، ایڈم ملن، ٹم ساؤتھی، ایش سودھی اور ٹرینٹ بولٹ پر مشتمل ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم میں جوس بٹلر، جونی بریسٹو، ڈیوڈ ملان، این مورگن، لیم لیونگسٹن، معین علی، سیم بلنگز، کرس ووکس، کرس جارڈن، عادل رشید اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے