English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

دبئی(نمائندہ خصوصی)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں مزید نیچے چلے گئے ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق بابر اعظم 839ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان 800ریٹنگ پوائٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔جنوبی افریقا کے ایڈم مارکرم تین درجے بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 4درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ چوتھے اور بھارت کے لوکیش راہول پانچویں پوزیشن پر ہیں جبکہ محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔بولرز کی رینکنگ میں پہلی چاروں پوزیشنز پر اسپنرز کا قبضہ ہے اور دلچسپ پہلو یہ ہے کہ ان چار میں سے تین لیگ اسپنر ہیں جبکہ ایک آرتھو ڈکس بولر ہے۔سری لنکا کے ونندو ہسارنگا کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ دوسرے تیسرے اور چوتھے نمبر پر بالترتیب تبریز شمسی، عادل راشد اور راشد خان موجود ہیں ۔ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی بدستور 11ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ شاداب خان اور عماد وسیم ایک ایک درجے ترقی پا کر بالترتیب 23ویں اور 24ویں نمبر پر آ گئے ہیں، قومی فاسٹ بولر حارث رئوف کا رینکنگ میں 20واں نمبر برقرار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے