ڈبلن(جسارت نیوز)جنوبی افریقا کے کرکٹر فاف ڈوپلیسی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے لیے پاکستان کو فیورٹ قرار دیا ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ ان کے نزدیک پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021کی ایسی ٹیم ہے جو ٹرافی اپنے نام کرسکتی ہے۔کرکٹر نے نیوزی لینڈ سے متعلق بھی امید ظاہر کی کہ کیویز بھی ٹورنامنٹ میں یہ کارنامہ انجام دے سکتے ہیں اور وہ ایونٹ میں اس کے کافی قریب بھی آئے لیکن وہ خود کو اس پوزیشن پر برقرار نہیں رکھ سکے۔
