English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ویرات کوہلی کی بیٹی کے ریپ کی دھمکی دینے والا ملزم پکڑا گیا

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی معصوم بیٹی کے ریپ کی دھمکی دینے والے شخص کو ممبئی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

گزشتہ ماہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نے بھارتی ٹیم کو شکست دی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی اپنی ہی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے۔ وہیں ایک شخص نے کپتان ویرات کوہلی کو ان کی بیٹی کا ریپ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

ممبئی پولیس نے نئی دہلی میں کارروائی کرتے ہوئے حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے شخص کو گرفتار کر کے اسے ممبئی منتقل کردیا ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

ریپ کی دھمکی پر نئی دہلی کی خاتون کمشنر نے پولیس کو کارروائی کے احکامات جاری کیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے