English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہم ضرور تبدیلی لائیں گے،اپوزیشن کبھی الیکشن نہیں جیت سکے گی،وزیراعظم

اسلام آباد(آن لائن +صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کرپٹ سسٹم کی پیداوار ہے تبدیلی نہیں چاہتی، ہم ضرور تبدیلی لائیں گے ، تبدیلی آگئی تو اپوزیشن کبھی نہیں جیت سکے گی۔اسلام آباد میں ارکان پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس معاشرے کی اخلاقیات قائم ہو تو آپ اس قوم کو ایٹم بم سے بھی ختم نہیں کرسکتے اور جب اخلاقیات ختم ہوتی ہے تو کرپشن اپنی جگہ بنا لیتی ہے، اپوزیشن تبدیلی نہیں لانا چاہتی لیکن ہمیں لانا ہو گی ، آنے والی نسلوں کے لیے بہتر پاکستان چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں،1970 ء کے بعد تما م انتخابات متنازع رہے ، سمجھ نہیں آتی کہ الیکشن کمیشن کیوں ای وی ایم کی مخالفت کر رہا ہے ۔ خفیہ رائے شماری میںپیسہ چلتا ہے اس لیے اپوزیشن اس کی حمایتکر رہی ہے۔قبل ازیں نیا پاکستان ہائوسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین انور علی حیدر نے وزیراعظم سے ملاقات کی اورہائوسنگ منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے ملک میں کم اور درمیانی آمدنی والے طبقات کو سستے گھروں کی سہولت کی فراہمی کے لیے ہائوسنگ کے تمام منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے