سروسز ہسپتال لاہور کی آﺅٹ ڈور وارڈ کے لئے 3 سال قبل خریدی گئی ایکسرے مشین خراب ہوگئی ہے بتایا گیا ہے کہ مشین میں پایا جانے والا نقص تاحال سامنے نہ آنے کی وجہ سے ایکسرے مشین آپریشنل نہیں کی جاسکی۔ جس کے باعث علاج معالجہ کے لئے آﺅٹ ڈور آنے والے مریضوں کو اپنا ایکسرے ہسپتال سے باہر نجی لیب سے کروانے پڑ رہے ہیں۔
