English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پوری قوم کی دعائیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، حافظ حمداللہ

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ پوری قوم کی دعائیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔حافظ حمد اللہ نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی کپتانی میں ایک خاندان کی طرح متحد ہو کر میدان میں اتریں، ایمان اور یقین کے جذبے کے ساتھ قوم اور پاکستان کے لئے کھلیں، پوری قوم کی دعائیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عقابی روح جب بیدار ہوتی ہے تو جوانوں کو اپنی منزل آسمانوں میں نظر آتی ہے، ایمان سے بڑھتا ہر قدم کامیابی کی منزل کے قریب ہے، کرکٹ ٹیم یقین کے ساتھ آگے بڑھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے