ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہالینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز،مہارج جنوبی افریقہ کے کپتان مقرر

جنوبی افریقہ نے چھبیس نومبر تا یکم دسمبر تک ہالینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے کیشو مہاراج کو قیادت سونپ دی ہے۔

 ٹیم میں طویل عرصے کے بعد آل راﺅنڈر ویان پارنل اور بلے باز کایا زونڈو کی بھی واپسی ہوئی ہے، تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دو میچ سنچورین جبکہ ایک میچ جوہانسبرگ میں کھیلا جائیگا۔

 دونوں ملکوں کے درمیان یہ ون ڈے سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے، اعلان کردہ سولہ رکنی سکواڈ میں ٹیم کے کپتان ٹمبا باووما اور دیگر کھلاڑیوں کو آرام کی غرض سے شامل نہیں کیا گیا ہے۔

 یاد رہے کہ پارنل نے جنوبی افریقہ کی جانب سے اپنا آخری میچ 2017 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران کھیلا تھا جبکہ زونڈو نے اپنا آخری میچ 2018 میں زمبابوے کیخلاف کھیلا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں