English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن نے اسپیکر قانون سازی پر بننے والی کمیٹی کو بحال کرنے کا مطالبہ کردیا، اس حوالے سے اپوزیشن کا کہنا تھا کہ قانون ساز کمیٹی میں یہ تمام بلز پہلے سے موجود ہے، قانون ساز کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے نمائندے موجود ہیں۔ قانون ساز کمیٹی ان تمام بلز کا تفصیلی جائزہ لیکر فیصلہ کرے گی۔

اپوزیشن کا مزید کہنا تھا کہ قانون ساز کمیٹی کے فیصلے پر سب عملدرآمد کریں گے دریں اثناءاپوزیشن نے ای سی پی کمیٹی میں حکومت کے زائد ممبران کے نام ہونے پر بھی اعتراض کرتے ہوئے ای سی پی کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کی برابر کی نمائندگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر تمام قوانین کو تحریری طور پر لکھ کر اپوزیشن کو دینگی حکومت ہر بات سے مکر جاتی ہے اب جو بھی ہوگا تحریری ہوگا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے