English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین کا ٹیکنیکل اسکول کے گریجویٹس کےلیے ملازمتوں کی مراعات میں بہتری لا نے کا اعلان

چین 2021 سے 2025 کے عرصےمیں ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کے گریجویٹس کے لیے روزگار مراعات کومزید بہتر بنائےگا۔وزارت انسانی وسائل وسماجی تحفظ کی جانب سے شائع شدہ 14ویں پانچ سالہ منصوبے(2021تا 2025) کے مطا بق ایسے اقدامات کیے جائیں گے جس کے ذریعے ٹیکنیکل اسکول کے گریجویٹس ملازمتوں اورفوج میں بھرتی سے متعلقہ پالیسیوں سےاستفادہ کرسکیں گے، اس کے علاوہ پیشہ ورانہ اعزازات کی فراہمی اورسرکاری اداروں میں ملازمتوں پربھی مراعات حاصل ہوں گی۔ٹیکنیکل اسکول وہ تعلیمی ادارے ہیں جو پیداوار اورسروس فراہمی کے شعبوں میں تربیت دینے میں مہارت رکھتے ہیں-2020 کے اختتام پر چین میں 2 ہزار 423 ٹیکنیکل اسکول تھے جن میں 39 لاکھ 50 ہزار طلبا درج تھے۔منصوبے کے مطابق2021 سے 2025 تک کی مدت میں چین ٹیکنیکل اسکولوں میں طلبا کی تعداد کو36 لاکھ سے زائد اور گریجویٹس کے لیے ملازمتوں کی شرح97فی صد سے اوپر لے جانا چا ہتاہے۔چین توقع رکھتا ہے کہ2025 تک کاروباری ملازمین اور ملازمتوں کے کلیدی گروپوں کے لیے 2 کروڑ ووکیشنل تریبتی سیشنز کا انعقاد کیاجائےگا اس کے ساتھ 2 کروڑ سے زائد انتہائی ہنر مند افراد کو بھی تربیت فراہم کی جائے گی۔منصوبے میں یہ عزم بھی ظاہر کیاگیا ہے کہ ٹیکنیکل اسکول کے طلبا کے لیے مراعات کو بھی یقینی بنائے جائے گا جن میں انٹرن شپ پروگراموں میں انٹرنیز کے لئے کام کے دوران زخمی ہونےکی انشورنس فراہم کرنے جیسے اقدامات بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے