English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دنیا افغانستان کو انسانی المیے سے بچانے کے لیے ذمہ داری پوری کرے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان کو انسانی المیے سے بچانے کے لیے عالمی برادری اپنی ذمہ داری پوری کرے، افغان بھائیوں کی انسانی ضروریات پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ہر مشکل وقت میں ہمیشہ افغان عوام کے ساتھ کھڑا رہا، افغان وزیرخارجہ اور وفد کو یقین دلایا ہے کہ افغان بھائیوں کی انسانی ضروریات پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ افغان عوام کے لیے ہم خوراک، ادویات اور شیلٹرز بھجوا رہے ہیں، افغان بارڈر سے پاکستان آنے والے شہریوں کو مفت کوویڈ ویکسین لگائی جا رہی ہے، افغانستان کو انسانی المیے سے بچانے کے لیے عالمی برادری اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے