انڈونیشیا کے مشرقی صوبے مغربی پاپوامیں جمعرات کو صبح سویرے 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم کسی مالی یا جانی نقصان کے بارے میں ابتدائی رپورٹ جاری نہیں کی گئی ۔ملک کی محکمہ موسمیات ،آب و ہوا اور جیو فزکس ایجنسی کے مطابق زلزلے کے باعث سونامی کا کوئی انتباہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ایجنسی نے کہا ہے کہ جکارتہ کے وقت کے مطابق جمعرات کے روز رات 12بجکر 46منٹ(پاکستانی وقت کے مطابق بدھ کی رات 10بجکر 46منٹ ) پر زلزلہ آیا ، جس کا مرکز کیمانا ضلع سے 115کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا اور سطح سمندر سے 14کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ایجنسی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے محسوس نہیں کیے گئے۔مغربی پاپوا صوبے میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کےہنگامی یونٹ کے ایک اہلکار آگس سیفول نے بھی کہا کہ صوبے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس نہیں کیے گئے۔اس عہدیدار نے فون پر شِنہوا کو بتایاکہ ابھی تک عمارتوں یا مکانات کو نقصان پہنچنے یا زخمی یا ہلاک ہونے والوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ یہاں زلزلے کے جھٹکے محسوس نہیں کیے گئے۔

