کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ پاش پاش کردیا۔ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم نے اپنے ہی بیٹنگ کنسلٹنٹ ہیڈن کا ریکارڈ توڑ دیا۔متحدہ عرب امارات میں جاری ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا کیخلاف بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین ڈھائی ہزار رنز مکمل کیے اور کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔بابر اعظم نے 62 ویں اننگز میں 2500 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز مکمل کیے، بھارت کے ویرات کوہلی نے 68 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔خیال رہے کہ بابر اعظم ان دنوں بھرپور فارم میں ہیں اور وہ ایک بعد دوسرا ریکارڈ اپنے نام کررہے ہیں۔

