ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حیدرآباد: پھلیلی پولیس نے چرس و آئس فروش ملزم کو گرفتار کرلیا

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پھلیلی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چرس و آئس فروش ملزم کوگرفتارکرلیا، ملزم کے قبضے سے 2کلو سے زاید چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پھلیلی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جڑیل شاہ قبرستان کے قریب سے منشیات فروش آصف عمرانی کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے 2 کلو 520 گرام چرس برآمد ہوئی ،ملزم کا تعلق منشیات فروش گروہ سے ہے، پولیس نے نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں