ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گجرنالہ آپریشن: گھر گرنے کا صدمہ، خاتون کی جان لے گیا

گجرنالہ آپریشن میں گھر گرنے پر رہائشی خاتون صدمے سے انتقال کرگئیں۔ کراچی کے علاقے گجر نالہ بلاک ایف نارتھ ناظم آباد میں ایک رہائشی خاتون کا گھر آپریشن میں مسمار کیا گیا جس کے بعد وہ انتقال کرگئیں۔ اہلخانہ نے کہا ہے کہ خاتون کا انتقال گھر گر جانے کے صدمے کی وجہ سے ہوا اور اسی صدمے کی وجہ سےمرحومہ کے شوہر کو بھی دل کا دورہ پڑا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کے گجر نالے پر تجاوزات کےخلاف آپریشن سپریم کورٹ کے حکم پر کیا جارہا ہے اور عدالت نے اس آپریشن پر سندھ ہائیکورٹ کے حکم امتناع کو بھی ختم کردیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں