English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آرمی چیف سے امریکی نمائند برائے افغانستان کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے امریکی نمائندہ برائے افغانستان نے ملاقات کی جس میں باہمی تعاون،افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کیلئے دنیاپرتعاون ومددپرزور دیا اور کہا کہ پاکستان امریکاکیساتھ باہمی تعلق اورطویل مدتی تعاون کاخواہاں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر امریکی نمائندہ نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کر دارکوسراہا اور سرحد پرانتظامات،علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ۔آئی ایس پی آرکے مطابق امریکی نمائندہ کاتعاون بڑھانے کیلئے کردار ادا کرنے کاعزم کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے